googlec0868015ece16311.html کرونا وائرس کی تباہ کاریاں | LATEST NEWS UPDATA
Home / LATEST NEWS / کرونا وائرس کی تباہ کاریاں

کرونا وائرس کی تباہ کاریاں

وزیر اعظم عمران خان عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور صوبائی حکومتوں کی توجہ معاملہ کی حساسیت کی جانب مبذول کرا رہے ہیں، وفاقی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملک کے انتہائی غریب طبقہ کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، سندھ حکومت فعال کردار ادا نہیں کر رہی، (آج) منگل کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈائون سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو
پیر 13 اپریل 2020 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – اے پی پی۔ 13 اپریل2020ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور صوبائی حکومتوں کی توجہ معاملہ کی حساسیت کی جانب مبذول کرا رہے ہیں، وفاقی حکومت کورونا وائرس پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ملک کے انتہائی غریب طبقہ کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، سندھ حکومت فعال کردار ادا نہیں رہی، (آج) منگل کو قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈائون سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں نے جلد بازی میں مکمل لاک ڈائون نافذ کیا، لوگوں کو زبردستی گھروں میں قید کر دیا گیا تاہم انہیں گھروں میں امداد پہنچانے کا فقدان رہا جس کی وجہ سے عوام اضطراب کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ساتھ دو محاذوں پر لڑ رہی ہے، ایک طرف کورونا سے بچائو اور اس پر قابو پانے کیلئے حفاظتی اقدامات کر رہی ہے اور دوسری جانب کورونا سے متاثر ہونے والے دیہاڑی دار، مزدور طبقہ اور ٹیکسی ڈرائیورز کو سہولیات دینے کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے، احساس ایمرجینسی کیش پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کو فی خاندان 12 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں لاک ڈائون اور ملک کے موجودہ حالات کے حوالے سے تفصیل سے بات ہوئی، وزیر اعلی سندھ نے تحفظات کا اظہارکیا اور انہوں نے کہا کہ ہم مزید غورکرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم بھی چاہتے ہیں کہ صوبے اپنے فیصلوں پر نظرثانی کریں تاکہ متفقہ طور پر اگلا لائحہ عمل طے کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں کو لاک ڈائون کی خلاف ورزی پر گرفتار افراد کی فوری رہائی کے ہدایات جاری کی ہیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور آج منگل کو کابینہ کے اجلاس میں باضابطہ طور پر اس کی منظوری دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کے معاشی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے صنعتوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کیلئے متبادل روڈمیپ دیا جائے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی کی صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہیں اور وہ وہاں سے منتخب ہونے والے ارکان سے فیڈ بیک بھی لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کے عوام کی مشکلات کے تدارک کیلئے جارحانہ روڈمیپ دینے جا رہی ہے۔

About Tahira

Check Also

The practice of social incarceration should continue until 2022

The practice of social incarceration should continue until 2022

The practice of social incarceration should continue until 2022 WASHINGTON: Scientists at Harvard are projecting …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *